Live Updates

ممتازمسلم لیگی راہنما خالد پہلوان (مدنی انٹر پرائزز) نے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ لئے ماہ رمضان المبارک جلوہ گر ہوچکا ہے ،اس کی رحمتیں اور برکتیں ہم پر سایہ فگن ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:28

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ممتازمسلم لیگی راہنما خالد پہلوان (مدنی انٹر پرائزز) نے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ لئے ماہ رمضان المبارک جلوہ گر ہوچکا ہے ،اس کی رحمتیں اور برکتیں ہم پر سایہ فگن ہے ۔ماہ رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں جہنم پر تالے پڑجاتے ہیں ۔شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ شخص بہت بڑا محروم ہے جو ماہ رمضان المبارک سے برکتیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ رہا ۔

ماہ رمضان المبارک میں روزہ رکھیں او ر تلاوت قرآن کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کیجئے کیونکہ بروز قیامت روزہ اور قرآن شفاعت کرینگے اور ان کی شفاعت قبول ہوگی۔ ماہ رمضان کی آمد پر خوش اور رخصت پر غمکین ہونا عمدہ عمل ہے ۔اسکی ہر شب گنہگاروں کی مغفرت کی جاتی ہے دعا مانگنے والوں کی دعا قبول ہوتی ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :