کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی بالآخر سنی گئی، آج شام رہا کیا جائے گا
سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 13:33
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا.
(جاری ہے)
تاہم گذشتہ روز عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث عامر خان کو رہائی نہ مل سکی جبکہ مچلکوں کی دستاویزات میں غلطیاں ہونے کے باعث عدالت نے دستاویزات مسترد کرتے ہوئے دوبارہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا، ملزم کے وکلا نے دستاویزات میں تصحیح کے بعد عدالت میں جمع کروا دیں جس کے بعد عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا.
ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو آج شام سینٹرل جیل سے رہا کیا جائے گا. یاد رہے کہ عامر خان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا تھا. تاہم عدالت نے عامر خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.