بدین شہر اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:37

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بدین شہر اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری، 14سے 18گھنٹے بجلی غائب، روزیدار پریشان، کاروبار اورنظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، حیسکوکی جانب سے 7گھنٹے اعلانیہ اور 7گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث رمضان میں روزیدار اور کاروباری افراد سخت اذیت میں مبتلا ہیں، گرمی کا زورٹوٹ جانے کے باعث واپڈا والوں نے لوڈ شیڈنگ کی ٹائمنگ اوربھی اضافہ کردیا ہے جس کے باعث کاروباری طبقہ ایک دن کی دھاڑی کمانے سے بھی قاصر ہے، شہریوں اور کاروباری زندگی سے وابسہ لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم سے کم رمضان شریف کے مہینے کا احترام کرکے لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :