سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان وہ واحد عوامی لیڈر ہیں جن کے پاس رواں سال2015ء میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع اٹک 6تحصیلوں میں شہر کی حدود میں ہر بلدیہ پر اور ضلع کے تمام دیہاتوں کیلئے ہر یونین کونسل پر ایک امیدوار کی بجائے ہر نشست کے لیے کئی کئی امیدوار میدان میں موجود ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:41

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان وہ واحد عوامی لیڈر ہیں جن کے پاس رواں سال2015ء میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع اٹک 6تحصیلوں میں شہر کی حدود میں ہر بلدیہ پر اور ضلع کے تمام دیہاتوں کیلئے ہر یونین کونسل پر ایک امیدوار کی بجائے ہر نشست کے لیے کئی کئی امیدوار میدان میں موجود ہیں ،ہمارے قائد میجر طاہر صادق خان اور ان کے گروپ پر تنقید کرنے والے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ، سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان نے اپنے گزشتہ8سالہ دور میں ضلع اٹک کی6تحصیلوں میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور17ہزار سے زائد ہزاروں غریب خاندانوں کے افراد کو جوملازمتیں فراہم کیں ہیں ان کی مثال ضلع اٹک کی111سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ہے ،ان خیالات کا اظہار سٹی صدر اٹک پاکستان مسلم لیگ(ق) سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر گروپ و سرپرست اعلیٰ ایم ایس ایف(ق) اٹک اور رواں سال2015ء میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار برائے چےئرمین بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان نے اپنے محلہ چھوئی مڈل کی جامع مسجد حاجی عالم دین میں معززین شہر کے اعزاز میں دےئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ،اس موقع پر رواں سال2015ء میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان گروپ کے کوآرڈینیٹر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک رانا افسر علی خان ،امیدوار برائے جنر ل کونسلر بلدیہ اٹک شیخ قیصر جمیل ،سابق ضلعی صدر ایم ایس ایف (ق) اٹک و سابق لیبر کونسلر طاہر محمود مودی ،

انجمن طلبائے اسلام کے صوبائی رہنماء حافظ ضیا الرحمان نورانی ،چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم ر ضا خان ،جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ،جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ،سیکرٹری اطلاعات اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ہشام خان اعوان ،چےئرمین ڈسٹرکٹ پریس اٹک عطا ء محمد خان اعوان ،سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گروپ کے سر کردہ رہنماء و آڈیٹر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ سنےئر صحافی شیخ مسعود احمد ،پریس فوٹو گرافر خالدمحمود کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، سٹی صدر اٹک پاکستان مسلم لیگ(ق) سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر گروپ و سرپرست اعلیٰ ایم ایس ایف(ق) اٹک اور رواں سال 2015ء میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار برائے چےئرمین بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان نے کہا کہ سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان نے ضلع اٹک میں ہر شعبہ میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اس بناء پر اگر وہ اپنے گروپ کی جانب سے کسی کھمبے یا درخت کو بھی کھڑا کردیں تو ضلع اٹک کی عوام اسے بھی ووٹ دے کر کامیاب کرے گی ، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں ضلع اٹک کی6تحصیلوں سے مختلف سیا سی جماعتوں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) ،پاکستان تحریک انصاف ،متحدہ مجلس عمل شامل ہیں کی اہم شخصیات کے علاوہ مختلف سیاسی دھڑے، دھڑا دھڑ میجر طاہر صادق گروپ میں شامل ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :