ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر اس سال ضلع بھر میں 33 مدنی دستر خوان قائم کیے گئے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر اس سال ضلع بھر میں 33 مدنی دستر خوان قائم کیے گئے ہیں ،جن میں اٹک میں آٹھ ، حضرو میں چھ ، حسن ابدال میں چار، فتح جنگ پانچ ، پنڈی گھیب آٹھ اور جنڈ میں دو مدنی دستر خوان قائم کیے گئے ہیں، ان مدنی دستر خوانوں سے پانچ ہزار سے زائد روزہ دار فیضیاب ہوں گے، اس سال رمضان مبارک کے حوالے سے خصوصی بیگز بھی تقسیم کیے جائیں گے جن کی تعداد آٹھ سو پچاس ہے،ان بیگز میںآ ٹا ، چینی، کھجوریں، چائے ، چنے، بیسن ، کوکنگ آئل ، شربت اور سویاں شامل ہیں ، خصوصی رمضان بیگز اٹک میں چار سو پچاس، حضرو میں دو سو ، باقی تمام تحصیلوں میں پچا س پچاس تقسیم کیے جائیں گے،انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار، مدنی افطار دستر خوان اور مستحقین میں رمضان بیگز تقسیم کیے جانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ، ان اقدامات کا مقصد عام آدمی کو سستے داموں اشیائے صرف کی فروخت کے ساتھ ساتھ مستحقین میں مفت رمضان بیگز کے ذریعے انہیں رمضان کی برکتوں او ر خوشیوں میں شامل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں غریب روزہ داروں کے لیے چھتیس مدنی دسترخوان لگائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :