ویلفےئر امن کمیٹی محلہ اکبر آباد شین باغ اٹک نے اہل محلہ کی متعدد بیوگان ،یتیموں کو رمضان المبارک کے موقع پر سودا سلف تقسیم کر کے رمضان کی عبادات و خوشیوں میں شریک کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ویلفےئر امن کمیٹی محلہ اکبر آباد شین باغ اٹک نے اہل محلہ کی متعدد بیوگان ،یتیموں کو رمضان المبارک کے موقع پر سودا سلف تقسیم کر کے رمضان کی عبادات و خوشیوں میں شریک کیا، اس موقع پر حاجی مقبول الہی ،حاجی ملک سعید اکبر، حاجی ملک لعل خان،حاجی محمد سلیمان،صدر کمیٹی ملک حمید اکبر،سیکرٹری جنرل افتخار احمد و دیگرممبران ویلفےئر امن کمیٹی کی خدمات کو ممتاز عالم دین علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی نے سراہااور کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہی اصل عبادت ہے جس پر اللہ اور اسکا رسول خوش ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :