وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سابق صدر رفیق تارڑ کیلئے اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

منگل 30 جون 2015 13:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ کے لئے اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی طرف سے تشکیل دئیے گئے تین رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد محمود بٹ ،ڈاکٹر ندیم ریاض اور ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ سابق صدر کی آنکھوں کے مرض کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :