زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ،آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کر لیا گیا

منگل 30 جون 2015 13:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ،عدالت نے سماعت 7جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کو گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گزشتہ روز زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان سعد اللہ ،آصف ،اکرم اور صادق کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان پر فرد جر م عائد کرتے ہوئے استغاثہ کو 7جولائی کو گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :