تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

منگل 30 جون 2015 13:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)نئے مالی سال کے آغاز پر کل (بدھ )یکم جولائی کوتمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے کل یکم جولائی کو بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی لین دین نہ ہوگا۔