پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی کو جنم دے گا، خدیجہ فاروقی

منگل 30 جون 2015 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا ،حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی سرچارج اور جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے۔اپنے ایک بیان خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے لیکن حکومت ان کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کے اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔اس لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اپنے ٹیکسوں کو ختم کرے اور اس کی قیمتوں میں اضافہ سے کرکے رمضان المبارک میں عوام کو تکلیف دینے سے باز رہے ۔انہوں نے کہا تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے ایشیائی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو مہیا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :