آزاد کشمیر حکومت نے عوام کے حقوق بری طرح پامال کیے ہیں‘راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ

منگل 30 جون 2015 13:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ کے رہنما راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی حکومت نے عوام کے حقوق بری طرح پامال کیے ہیں۔ میرپور شہر کو دانستہ نظرانداز کیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر مشیروں، کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج بھرتی کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہارے ہوئے لوگوں کو بھی مشیر بنا کر عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اندرونی سیاسی جنگ نے آزادخطہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے صرف دو سالوں میں پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ آزادکشمیر کے2016کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ آزادخطہ کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرپور کے عوام نے منگلا ڈیم کی تعمیر وریزنگ کے وقت دودفعہ عظیم قربانیاں دیں۔ اس قربانی کے عوض حکمرانوں نے میرپور کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوئی گیس کے ابھی تک پورے میرپور شہر کو کنکشن نہیں دئیے گئے۔میاں محمد ٹاؤن، نیوسٹی اور دیگر بڑے سیکٹرز میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو براحال ہو رہا ہے۔ کاروباری طبقہ الگ پریشان ہے۔ لیکن حکمران اقتدار کے نشے میں مست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن اقتدار میںآ کرعوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور جس طرح پاکستان میں تعمیر وترقی ہوئی ہے ۔ اسی طرز پر آزادکشمیر میں بھی ترقی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :