بزرگان دین کی زندگیاں ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں‘ علامہ عبدالحمید قادری

منگل 30 جون 2015 13:54

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے یہ ماہ مقدس رحمتوں اور برکتوں سے بھرا ہوا ہے اس مہمان مہینہ کی عزت و تعظیم ہمارا فرض ہے پیر سائیں محمد رکن الدین نے ساری زندگی دین کی اشاعت و تبلیغ میں بسر کی ہمارے لیے بزرگان کی زندگیاں رہنمائی کا ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالحمید قادری رکن آبادی نے روحانی پیشواء حضرت الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ختم شریف کی تقریب کا انعقاد صاحبزادہ محمد عارف باہو سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکن آباد شریف کھوئی رٹہ نے کیا تقریب سے قاری محمد شکیل ، قاری خلیل احمد قادری ، صاحبزادہ ابرار حمید قادری ، قاری محمد فیاض نقشبندی قادری و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا علامہ عبدالحمید قادری نے افطاری سے قبل ماہ صیام کے فضائل وسائل تفصیل سے بیان کیے اور کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے یہ ہمارے جسم کی زکوةٰ ہے اور رحمتوں برکتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے اس مہمان مہینہ کی عزت و تعظیم ہمارا فرض ہے انھوں نے معروف روحانی بزرگ حضرت الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین کی سیرت و کردار پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صاحب نے ساری زندگی دین کی اشاعت و تبلیغ میں بسر کی مساجد و مدارس کے قیام کے لیے مثالی کام کیا تقریب میں سینکڑوں احباب نے شرکت کی ۔