عوامی شکایات میں پولیس پہلے، تعلیم دوسرے، محکمہ مال تیسرے ، لوکل گورنمنٹ کاچوتھا نمبر رہا ،محتسب پنجاب کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 30 جون 2015 13:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) محتسب پنجاب کا دفتر سال 2014کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورکارکردگی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب اورمتحرک رہا،لوگوں نے محتسب پنجاب کے دفاترکی افادیت تسلیم کرتے ہوئے 21899 شکایات بھجوائیں جبکہ گزشتہ سال کے دوران محتسب پنجاب نے قومی و مقامی اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کی 11505 خبروں اورمیڈیا رپورٹس پر نوٹس لئے اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ۔

محتسب پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سب سے زیادہ شکایات محکمہ پولیس کے خلاف درج کروائی گئیں جبکہ محکمہ تعلیم دوسرے ، محکمہ مال تیسرے ، لوکل گورنمنٹ چوتھے اورمحکمہ صحت شکایات کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

محتسب پنجاب آفس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بروقت گورنر پنجاب کو پیش کردی تھی اور اب اس کی کاپیاں پنجاب کابینہ ، تمام ارکان پنجاب اسمبلی ، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صاحبان ،آئی جی پنجاب، کمشنرز، آرپی اوز، ڈی سی اوز، ڈی پی اوز، سرکاری اداروں کے سربراہان ، بڑے تعلیمی اداروں ، بڑی لائبریریوں ،ایڈیٹرز، کالم نگاروں ، اینکر پرسنز اورمیڈیا کے نمائندوں کو بھجوا دی گئی ہیں ۔

سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق محتسب پنجاب کو گذشتہ سال کے دوران صوبائی محکموں کی بدانتظامیوں کے بارے میں 21899ہزار شکایات موصول ہوئیں جبکہ 2013کی زیرالتوا9776شکایات کے بعدمجموعی طور پر گزشتہ سال کے دوران 31675ریکارڈ شکایات پر کاروائی کی گئی۔ 31899 شکایات میں سے 26622شکایات باقاعدہ انکوائری کے بعد نمٹا دی گئیں۔ 2014کے دوران محتسب پنجاب پنشن سیل نے 75سال کی عمر تک پہنچنے والے پنشنرز کیلئے ڈبل پنشن سمیت پنشن ، جی پی فنڈاوربناولنٹ فنڈ سے متعلق متعدد فیصلے کئے جن کی وجہ سے ہزاروں پنشنرز اوران کے اہل خانہ کو ریلیف ملا۔

سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم چیف پراونشل کمشنر فار چلڈرن کے دفاتر کی تنظیم نو اورکارکردگی اورسرکاری اداروں اور معاشرے میں بدانتظامی کے خاتمے میں میڈیا کے کردار اورفعالیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :