محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو وفاق کی طرح ہیلتھ الاؤنس دیاجائے ‘شیخ عقیل الرحمن

منگل 30 جون 2015 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)نائب امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمن نے اپربھیڑاں قاضی آبادمیں افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو وفاق کی طرح ہیلتھ الاؤنس دیاجائے ، افطارڈنر سے قاضی محمدصدیق ‘ آصف یعقوب ‘ قاضی بلال ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی آزدکشمیر شیخ عقیل الرحمن نے کہاکہ روزہ ہمیں صبر واستقامت کی تلقین دیتا ہے ‘ حکمران ماہ صیام میں عوام کوبنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے جاندارکردار اداکریں ‘ شیخ عقیل الرحمن نے مزید کہاکہ آئے روز کچھ اطلاحات اخبارات کی زینت بنی ہوتی ہیں ‘ ملازمین اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر ہیں جبکہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے ‘ انہوں نے کہاکہ ملازمین کے جائزمطالبات کے حق میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ آوازبلند کی ہے ‘ البتہ محکمہ صحت عامہ میں بہت سے خرابیاں ہیں ‘ صحت عامہ کے تمام ملازمین وفاق کی طرح ہیلتھ الاؤنس کا مطالبہ کررہے ہیں جو کہ اُن کاجائزمطالبہ ہے جماعت اسلامی ملازمین کے حقوق پر آنچ نہیںآ نے دے گی ‘ شیخ الرحمن کاکہناتھاکہ ملازمین صحت عامہ کے ساتھ انصاف کاتقاضا یہ ہے کہ انہیں وفاق کی طرز پرہیلتھ الاؤنس سے نوازا جائے تاکہ ملازمین کی حقیقی معنوں میں حوصلہ افزائی ہوسکے ۔