برطانوی اخبار نے آشا بھوسلے کو بہترین پلے بیک سنگر قرار دیدیا

منگل 30 جون 2015 14:11

برطانوی اخبار نے آشا بھوسلے کو بہترین پلے بیک سنگر قرار دیدیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) گلوکارہ آشا بھوسلے کو برطانوی اخبار نے بالی ووڈ کی بہترین پلے بیک گلوکارہ قرار دیدیا۔81سالہ گلوکارہ آشا بھوسلے جنہوں نے اپنا کیرئیر 1943 میں شروع کیا نے برطانوی اخبار ”ایسٹرن آئی “ کی فہرست میں اپنی بہن لتا منگیشکر کی جگہ لی ہے جو اس وقت دوسری پوزیشن پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق محمد رفیع تیسرے اور کشور کمار چوتھے نمبرپر ہیں۔بالی ووڈ گلوکارہ ثریا گھوشال 7ویں اور سونو نگم14ویں پوزیشن پر آئے ہیں۔