آزادکشمیرحساس خطہ ایم کیوایم پرپابندی عائد کی جائے ‘سید فواد احمد گیلانی

منگل 30 جون 2015 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آزادکشمیرحساس خطہ ایم کیوایم پرپابندی عائد کی جائے ‘ ایم کیوایم کے بھارت سے پیسے اورٹریننگ لینے کے الزام کے بعد ایم کیوایم کی حساس خطہ میں موجودگی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ان خیالات کااظہار ضلعی صدرمسلم لیگ یوتھ ونگ سیدفواداحمدگیلانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ توقیر ‘ نائب صدر سلطان ثاقب ‘ طفیل سیاف ودیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے وزراء آزادخطہ کے اندرکئی مرتبہ افراتفری پھیلانے اورکمیشن وصول کرنے کے واقعات میں ملوث رہے ہیں الزامات کی مکمل تحقیقات تک ان پر آزادکشمیراسمبلی میں آمد پرپابندی لگائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :