الحمرا ہال2کے بلب اتر گئے

منگل 30 جون 2015 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)لاہور آٹس کونسل میں موجود الحمرا ہال 2 کے بلب اتر گئے،تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال 2 میں ان دنوں اداکارو ہدایتکار خالد معین بٹ کا اسٹیج ڈرامہ”اج آکھاں وارث شاہ نوں“کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں اداکار گوشی خان، عابد کشمیری، سردار کمال، زارا اکبر، لاشانہ اور سرور اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بیک اسٹیج اداکاراؤں کے میک اپ روم کے روزانہ دوران تیاری ہی ہاف ٹائم کے بعد بلب اتار لئے جاتے ہیں تاکہ بلب چوری نا ہوجائیں۔جس کے باعث اداکاراؤں کو تیار ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا ہے کہ چھ چھ چوکیداروں کے باوجود اس طرح کا عمل قابل افسوس ہے۔