ٹی وی شوکے میزبان نے پیرس ہلٹن کو رلادیا

منگل 30 جون 2015 14:21

ٹی وی شوکے میزبان نے پیرس ہلٹن کو رلادیا

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)مصری ٹی وی شوکے میزبان رمیزغلال کے مذاق نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کورلادیا۔تفصیلات کے مطابق مصری ٹی وی شوکے میزبان رمیزغلال کی دعوت پر پیرس ہلٹن شومیں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تو انہیں اس بات پر قائل کیاگیا کہ شوکی ریکارڈنگ سے پہلیطیارے میں بیٹھ کر دبئی کافضائی نظارہ کرینگے،پائلٹ نے رمیز کی ہدایات کے مطابق ، ایسی مہارت دکھائی کہ جہاز میں بیٹھے مسافروں کولگاکہ بس طیارہ گرنے لگاہیجس پر امریکی اداکارہ سمیت طیارے میں بیٹھے دیگرمسافرچیخ اٹھے۔

(جاری ہے)

بعض نے توپیراشوٹ پہن کر طیارے سے چھلانگ لگانے میں ہی عافیت جانی مگرپیرس ہلٹن نے چھلانگ لگانے سے انکارکردیا۔جب امریکی اداکارہ کوبتایاگیاکہ یہ مزاحیہ پروگرام کی ریکارڈنگ تھی تواس پر وہ غصے سے لال پیلی ہوگئیں۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے اس واقعے پر شدیدتنقیدکرتے ہوئے لکھاہیہیکہ وہ اوران کے بچے ایک طیارہ حادثے میں بال بال بچے تھیاوریہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے اس لیے ایسا مذاق نہیں کرناچاہیے۔

ٹی وی شوکے میزبان نے پیرس ہلٹن کو رلادیا