شاہد کپور کی بیچلرز پارٹی منسوخ ہوگئی

منگل 30 جون 2015 14:26

شاہد کپور کی بیچلرز پارٹی منسوخ ہوگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بیچلرز پارٹی منسوخ کردی گئی ہے۔ اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہد کپور اپنی شادی سے قبل دوستوں کو ایک بیچلرز پارٹی دینا چاہ رہے تھے تاہم شادی کے سلسلے میں وہ بے حد مصروف ہیں، اس کے علاوہ وہ اپنی دلہن میرا راجپوت کے ہمراہ کچھ وقت گزارنے کیلئے فلمی دنیا سے چند روز کی کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی شوٹنگز جلد از جلد دن رات مکمل کروانا پڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد ان دنوں ابھیشک چوبے کی فلم اڑتا پنجاب میں کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ریئلٹی شو جھلک دکھلاجا کے جج کے طور پر بھی کام کریں گے، جس کیلئے ان دنوں پیپرورک جاری ہے۔ اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اپنی بیچلرز پارٹی کو منسوخ کردیں۔