اسلا م آباد : پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ، وزارت خارجہ حکام سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقاتیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 14:26

اسلا م آباد : پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اسلام آباد میں موجود ہیں.

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی اس معاملے سے متعلق وزارت خارجہ حکام سے ملاقاتیں کر رہی ہیں جن میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے ایجنڈے پرمشاورت کی جا رہی ہے. وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے ملیحہ لودھی کی ملاقاتیں معمول کی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز میں ملیحہ لودھی کی وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے.

متعلقہ عنوان :