لندن کے ایک گھر سے چھاپے کے دوران ملنے والی اسلحے کی فہرست منظر عام پر آگئی

منگل 30 جون 2015 14:32

لندن کے ایک گھر سے چھاپے کے دوران ملنے والی اسلحے کی فہرست منظر عام ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) لندن کے ایک گھر سے چھاپے کے دوران ملنے والی اسلحے کی فہرست منظر عام پر آگئی ‘ بھارتی روپے میں اسلحے کی قیمت اڑتیس لاکھ سے زائد تھی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی پولیس نے لندن کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس سے اسلحے کی ایک فہرست ملی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت سے 50 اے کے 47رائفلز 12 لاکھ 50 ہزار ، مبینہ طور پر 50 دستی بم ،65 ہزار بھارتی روپے، 20 ڈیٹونیٹر بھارتی 24 ہزار میں ‘ 5 سائلنسرز 75 ہزار میں خریدے گئے۔

فہرست میں 50 ہزار گولیوں کی خریداری 7 لاکھ واضح ہے۔ 5 رائفلز ٹیلی سکوپ کے ہمراہ 4 لاکھ 35 ہزار ، 10 آر پی جی راکٹ ، 2 لاکھ 50 ہزار ، 20 ٹی ٹی پستول،3 لاکھ 20 ہزار میں خریدی گئیں۔ فہرست میں شیلز، میگزینز اور دیگر ہتھیاروں کو بھی ذکر ہے۔ فہرست کے مطابق بھارتی روپے میں اسلحہ کی قیمت 38 لاکھ سے زائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :