کراچی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات ‘بچے سمیت تین افراد جاں بحق ‘ایک شخص زخمی

منگل 30 جون 2015 14:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کراچی میں ٹریفک کیدو مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے قریب تیز رفتار کوچ بے قابو ہوکر تین موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد خالد اور خرم موقع پر ہی دم توڑ گئے ‘ تیسری موٹرسائیکل پر سوار ندیم زخمی ہوگیا، کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا ایک اور حادثے میں کورنگی بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتے ہوئے بارہ سالہ بچے کو کچل دیا۔بچے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ‘پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :