کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف کارروائیاں ‘ بیس سے زائد ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ بر آمد
منگل 30 جون 2015 14:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے بعد کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
(جاری ہے)
گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور آٹھ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو بم اور اسلحہ برآمد ہوا سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور رکشہ برآمد ہوا۔ بلدیہ قائم خانی کالونی میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ مومن آباد پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ کورنگی عوامی کالونی میں بھی چار ملزمان دھر لئے گئے جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.