نابلس، غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائی، 4 یہودی آباد کار زخمی، دو کی حالت تشویشناک

منگل 30 جون 2015 14:33

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہریوں کی مزاحمتی کارروائی کے نتیجے میں 4 یہودی آباد کارزخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق رام اللہ اور نابلس کو ملانیوالی شاہراہ 60 سے شفوت راحیل نامی یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی کار نہایت تیزی کیساتھ یہودی آباد کاروں کی کار کے پاس سے گزری ۔

فلسطینی کار میں سے سوار ایک شخص نے یہودیوں کی کار پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ہے، ایک کو معمولی اور ایک کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا سمری نے کہا ہے کہ فلسطینی مشتبہ کار سے یہودیوں کی کار پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کوعلاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے یہودیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی تاہم حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :