صہیونی بحریہ نے امدادی جہاز ماریان کو یرغمال بنا کر اسدود بندرگاہ منتقل کردیا

جہاز میں سوار تمام افرد پولیس کے حوالے ، گوچھ گچھ جاری

منگل 30 جون 2015 14:33

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کیلئے سویڈن سے آنیوالے امدادی بحری جہاز ’ماریان‘ کو صہیونی بحریہ نے کھلے سمندر میں روکنے کے بعد اسدود بندرگاہ پرواقع فوجی اڈے کے پاس منتقل کردیا گیا۔ جہاز میں سوار امدادی کارکن اور عملے کے تمام افراد تا حال یرغمال ہیں تاہم ان میں شامل اسرائیلی عرب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر باسل غطاس کو 15 گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریان میں تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی، ڈاکٹر باسل عطاس اور کئی دوسرے غیرملکی رضاکار موجودتھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا تھا، ڈاکٹر المرزوقی تاحال یرغمال ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ماریان میں 16 امدادی کارکن سوار ہیں، ان میں دو اسرائیلی شہریت رکھتے ہیں جبکہ باقی سب غیرملکی ہیں۔ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار تمام افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جوان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :