غزہ جنگ بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ انصاف کے اصولوں کا مذاق ہے، حماس

منگل 30 جون 2015 14:34

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) حماس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی طرف داری کرکے انصاف کے اصولوں کو نظرانداز کیا گیا۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ کی پٹی میں جولائی اور اگست 2014 ء کے دوران اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کی تحقیقات پرمبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے مگر اس رپورٹ میں جلاد اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا گیا ہے۔

یہ کھلم کھلا اسرائیلی جرائم کی طرف داری اور بین الاقوامی انصاف کے اصولوں کے ساتھ مذاق ہے۔بیان میں اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ وہ عدل وانصاف کے تحت تحقیقات کا عمل آگے بڑھانا چاہتی ہے تو اسے اسرائیل کی جانب داری کا تاثر ختم کرنا ہوگا اور رپورٹ کو دوبارہ حقائق کی روشنی میں مرتب کرنا ہوگا ورنہ عالمی ادارے کی ساکھ بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر 51 روز تک بغیر کسی وقفے کے وحشیانہ بمباری کی اس دوران فلسطینیوں پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرکے ان کا اجتماعی قتل عام کیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ ان میں بڑی تعداد میں بچیاں اور خواتین شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :