امریکا فرانسیسی اقتصادی سرگرمیوں کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے، وکی لیکس کا انکشاف

منگل 30 جون 2015 14:38

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے فرانس کی اقتصادی سرگرمیوں کی بھی منظم انداز میں اور بڑے پیمانے پر جاسوسی کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے ایسی نئی دستاویزات منظر عام پر لائی گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کو فرانسیسی کاروباری اداروں کے بین الاقوامی معاہدوں میں دلچسپی رہی ہے۔ ان معاہدوں کی مالیت دو سو ملین ڈالر بنتی ہے۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے امریکی ادارے’این ایس اے‘ نے اْس وقت کے فرانسیسی وزیر اقتصادیات اور موجود یورپی کمشنر پیئر موسکوویسی کے علاوہ اعلٰی حکام اور واشنگٹن میں فرانسیسی سفیر کی ٹیلیفون بھی گفتگو بھی سنی۔

متعلقہ عنوان :