ہر تیسرے امریکی کے پاس کوئی نہ کوئی ہتھیار موجود ہے، جائزہ

منگل 30 جون 2015 14:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء )امریکا کے بالغ شہریوں میں سے 29 فیصد کے پاس ایک پستول ضرور ہوتا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ایک جائزے کے مطابق 2013ء کے دوران ساڑھے33ہزار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ 84 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

’انجری پریوینشن‘ نامی اس جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 300 ملین ہتھیار عام شہریوں کی ملکیت ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہتھیار سفید فام شادی شدہ اور55 سال سے زائد کے شہریوں کے پاس ہیں۔