سلامتی کونسل نے دارفور میں امن دستوں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کردی

منگل 30 جون 2015 14:39

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)عالمی سلامتی کونسل نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں امن دستوں کی تعیناتی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔عالمی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے خطے میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

سوڈانی حکومت اقوام متحدہ کے امن دستوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہی تھی۔ دارفور میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین لڑائی جاری ہے۔ اس دوران سوڈانی صدر عمر البشیر کے خلاف دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے۔ صدر البشیر پر جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات ہیں۔