عراقی وزیراعظم نے ملکی افوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کردیا

منگل 30 جون 2015 14:39

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملکی افواج کے جوائنٹ چیفس کی کمیٹی کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے ملکی افواج کے جوائنٹ چیفس کی کمیٹی کے سربراہ کو برطرف کر دیا ہے تاہم ایک سرکای بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف باباکر زیباری کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس کے خلاف متعدد محاذوں پر پسپائی اختیار کرنے پر عراقی فوجی قیادت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ بغداد حکومت نے فوج اور پولیس میں اعلٰی عہدوں پر بڑے پیمانے پر رد و بدل بھی کیا ہے۔ حکام کے بقول یہ اقدامات اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ کو مزید موٴثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ زیباری فوج کے وہ پہلے اعلٰی عہدیدار ہیں، جنہیں آئی ایس کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :