عوام میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، یونانی وزیر اعظم

منگل 30 جون 2015 14:48

ایتھنز ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) یونانی وزیر اعظم الیکسِس سِپراس نے اپنے سیاسی مستقبل کو ملک میں کرائے جانے والے آئندہ ریفرنڈم کے نتائج سے مشروط کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سِپراس کے مطابق اگر ملکی عوام نے مزید بچتی اقدامات اور اصلاحات کے حق میں فیصلہ دیا تو حکومت اس کا احترام کرے گی لیکن ان منصوبوں میں مدد فراہم نہیں کرے گی۔ تاہم انہوں نے 5 جولائی کو کرائے جانے والے اس مجوزہ ریفرنڈم کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس دوران بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی یونانی تنظیموں کی جانب سے ایتھنز کو قرض فراہم کرنے والے بین الاقوامی اداروں کی تجاویز کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ یونان کے لیے ہنگامی امدادی پروگرام کی میعاد بھی ختم ہو گئی ہے۔