عالمی طاقتوں نے ایران کو ایک نئے سمجھوتے کی پیشکش کر دی

منگل 30 جون 2015 14:48

واشنگٹن ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) عالمی طاقتوں نے جوہری مذاکرات کے دوران ایرانی حکومت کو ایک نئے سمجھوتے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلٰی امریکی نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ ایک نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، جس کے ذریعے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے معائنہ کاروں کی رسائی ایرانی فوجی تنصیبات تک ممکن ہو سکے گی۔ 5 ویٹو طاقتیں اور جرمنی ان دنوں ویانا میں ایران کے ساتھ دیرپا جوہری معاہدے کے سلسلے میں آخری حل طلب مسائل پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آ جانے کی توقع کی جا رہی ہے ۔تاہم مذاکرات کاروں نے اتوار کو ہی کہہ دیا تھا کہ بات چیت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :