روس نے آواز سے تیز رفتار والا میزائل یو71 تیارکرلیا

منگل 30 جون 2015 14:50

ماسکو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) روس کے فوجی ماہرین نے آواز سے تیز رفتار والا میزائل "یو 71 " تیارکرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے فوجی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ آواز سے تیز رفتار والا جدید میزائل "یو اکہتر" تمام دفاعی میزائل سسٹمزکو عبور کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک اس میزائل کا چار بار تجربہ کیا جا چکا ہے اور اس کی تیاری میں کئی سال کا عرصہ لگا۔ اس میزائل کا آخری تجربہ گزشتہ چھبیس فروری کو کیا گیا تھا۔ اس جدید میزائل کی رفتار زیادہ سے زیادہ گیارہ ہزار دوسو کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :