حماس کے نائب سربراہ کا غزہ جانے والے تیسرے سفینہ آزادی پراسرائیلی حملے کی مذمت

منگل 30 جون 2015 14:50

غزہ ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہانیہ نے غزہ جانے والے تیسرے سفینہ آزادی پراسرائیلی افواج کے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے نائب سربراہ نے تیسرے سفینہ آزادی میں موجود سیاسی، بین الاقوامی اور پارلیمانی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اس دلیرانہ اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا پر سوار افراد اپنا پیغام پہنچانے اور اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب رہے اور اس سفر سے ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے غزہ پٹی کے محاصرے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی افواج نے پیر کی صبح بین الاقوامی سمندر میں ماریان نام کے بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے مقبوضہ فلسطین کے اشدود بندرگاہ جانے پر مجبور کردیا۔ یہ جہاز غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے اور فلسطینی عوام تک امداد رسانی کی غرض سے سوئیڈن سے روانہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :