زہر ….زہر کو کاٹتا ہے !!! سانپ کے ڈسے بچے کو گھر والوں نے نیلا تھوتھا کھلا دیا
منگل 30 جون 2015 14:50
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون2015ء) سرگودھا کے نواحی چک 78شمالی میں تین سالہ بچے کو سانپ نے ڈس لیا۔ حالت مزید خراب ہونے پر گھر والے بچے کو جوگی کے پاس لے گئے جس نے تجویز کیا کہ زہر زہر کو کاٹتا ہے اس لئے اسے نیلاتھوتھا کھلایا جائے۔ والدین نے گھر آ کر اپنےبچے کو نیلا تھوتھا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک78شمالی کے رہائشی آصف کے تین سالہ بچے رئیس کو صبح چار بجے کے قریب سوتے میں سانپ نے ڈس لیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔
اس کے والد اور دیگر عزیز واقارب نے علاقہ کے ایک جوگی سے رابطہ کیا جس نے کہا کہ اگر بچے کو سانپ نے ڈسا ہے تو زہر کو زہر سے کاٹا جا سکتا ہے اس لیے اس بچے کو نیلا تھوتھا دیا جائے جس پر اس کے والد آصف اور عزیز اقارب نے بچے کو گھر آ کر نیلا تھوتھا دیدیا جس سے اس کی حالت مزید خراب ہو گئی۔(جاری ہے)
ڈاکٹروں نے بھی بچے کو نیلا تھوتھا دینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کا سانس بدستور تنگ ہو رہا ہے اور اس کی حالت خطر ے میں ہے تاہم بچے کے والد آصف اور چچی نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر جھوٹ بول رہے ہیں۔
پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے تفتیش کے بعد بتایا کہ بچے کو نیلا تھوتھا ہی دیا گیا ہے تاہم جب ان سے کارروائی کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے بتایا کہ اس خاندان نے خود اپنے بچے کوسانپ کے زہر سے بچانے کیلئے نیلا تھوتھا دیا ہے اس لیے اس سلسلہ میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.