ایران کے وزیر خارجہ ویانا روانہ ہو گئے

منگل 30 جون 2015 14:53

تہران ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے فریدون عباسی اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ہمراہ ویانا روانہ ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے ۔

(جاری ہے)

گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ منگل کو ویانا میں جمع ہو رہے ہیں-ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین پہلے ہی سے ویانا میں موجود ہیں۔

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کی تیاری کی غرض سے مذاکرات بدستور جاری ہیں۔توقع ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ بھی آج سے مذاکرات میں شامل ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ لوزان مفاہمتی بیان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع جوہری سمجھوتے کے لئے تیس جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :