وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

منگل 30 جون 2015 14:55

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران آپریشن ”ضرب عضب“ اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی، بحالی اور دوبارہ آبادکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔