سینیٹر جہانزیب جمالدینی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضابطہ کار و استحقاقات کے چیئرمین منتخب

منگل 30 جون 2015 14:55

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سینیٹر جہانزیب جمالدینی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضابطہ کار و استحقاقات کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ منگل کو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ سینیٹر طاہر مشہدی کے کام کے ذریعے جو معیار قائم کئے گئے ہیں وہ ان کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کے اس کمیٹی کی اہمیت کے حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے اس کمیٹی کے کام نے پارلیمان کے اورسائیٹ کے کردار کو مزید مضبوط کیا ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے ڈاکٹر جمالدینی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کے حوالے سے ان کی استحقاق تحریک پر غور کیا جائے۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا نام سینیٹر سعید غنی کی جانب سے تجویز کیا گیا اور باقی ممبران نے اس کی تائید کی۔ چیئرمین کا الیکشن سینیٹ سیکریٹیریٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد حسن خان نے کروایا۔

متعلقہ عنوان :