سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کانسٹیبلان کی بھرتی کے لئے درخواست فارموں کی ترسیل جاری

منگل 30 جون 2015 14:57

رحیم یارخان۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پنجاب پولیس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کانسٹیبلان کی 266 سیٹوں کے لئے درخواست فارموں کی ترسیل جاری ۔ تھانہ صدر رحیم یارخان میں امیدواروں کے لئے ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ۔ سینکڑوں امیدواروں نے فارم حاصل کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی تمام رینجز میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کانسٹیبلان کی 4000 آسامیوں پر بھرتی کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اسی سلسلہ میں بہاولپور رینج میں کانسٹیبلان کی 266 سیٹوں پر بھرتی کے لئے ضلع رحیم یار خان کے امیدواروں کے لئے تھانہ صدر رحیم یار خان میں ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں پر درخواست فارموں کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ 6جولائی تک جاری رہے گا اب تک سینکڑوں نوجوان امیدوار درخواست فارم حاصل کرچکے ہیں جبکہ اسی جگہ درخواست فارم تکمیل کے بعد جمع بھی کئے جا رہے ہیں ۔