برطانیہ کی 8 سالہ سنو بورڈر میائی بروکس سینئر نیشنل چیمپئن بن گئیں

منگل 30 جون 2015 14:58

برطانیہ کی 8 سالہ سنو بورڈر میائی بروکس سینئر نیشنل چیمپئن بن گئیں

مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) انگلینڈ کی سنو بورڈر میائی بروکس نے 8 سال کی عمر میں سینئر نیشنل چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر میں ہونے والے سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں 8 سالہ میائی بروکس نے مہارت دکھا کر بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ میزبان ملک کی میائی بروکس نے 34.5 پوانٹس کے ساتھ نیشنل چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کیا ۔ میائی بروکس نے 6 سال کی عمر میں سنوبورڈنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ اس سے پہلے ،برٹش ان ڈور ، سلوپ سٹائل چیمپئن بھی جیت چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :