کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹیبل پر سرفہرست

منگل 30 جون 2015 14:59

کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹیبل پر سرفہرست

بارباڈوس ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کیربیئن پریمیئر لیگ 2015 میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس پہلے اور سینٹ لوشیا ذوکس دوسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیربیئن ٹی 20 لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بارباڈوس نے چار میچ کھیلے تین جیتے اور ایک ہارا، اس طرح وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سینٹ لوشیا کی ٹیم چار میچ کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جمیکا تلاواز اور سینٹ کٹس نے دو، دو پوائنٹس حاصل کئے اور رن ریٹ کے اعتبار سے جمیکا تیسرے اور سینٹ کٹس نیوس پیٹریاٹس چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کا ایک پوائنٹ جبکہ گیانا ایمزون نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا۔