ہنگری گراں پری ، سباسٹین ویٹل پہلی بار فراری کی جانب سے مہارت دکھائیں گے

منگل 30 جون 2015 15:04

ہنگری گراں پری ، سباسٹین ویٹل پہلی بار فراری کی جانب سے مہارت دکھائیں ..

بڈاپسٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) سابق فارمولا ون چیمپئن سباسٹین ویٹل ہنگری گراں پری میں پہلی بار ٹیم فراری کی جانب سے ریسنگ ٹریک پر اپنی مہارت دکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں سابق فارمولا ون چیمپئن سباسٹین ویٹل فراری ٹیم ممبرز کے ساتھ مداحوں کے سامنے اپنی مہارت دکھانے ریسنگ ٹریک پر آئے ۔ جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹؒل نے اپنی فراری کی کار کو جانچا ۔ سابق فارمولا ون چیمپئن جولائی میں شیڈول ہنگرین گراں پری میں فراری ٹیم کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے ۔