بھارت اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

منگل 30 جون 2015 15:04

بھارت اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

بنگلور ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل بدھ کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے بلیک کیپس کو 17 رنز سے زیر کیا تھا۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 3 جولائی، چوتھا 6 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :