‘پنجاب حکومت کا محکمہ صحت کی ری سٹریکچرنگ کا فیصلہ ‘ محکمہ صحت کو اب دو حصوں میں تقسیم کیا جائیگا
منگل 30 جون 2015 15:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پنجاب حکومت کا محکمہ صحت کی ری سٹریکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ صحت کو اب دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس حوالے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ کمیٹی تیس دن کے اندر اندر اپنی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرئے گی ۔لیکن اس اعلی سطحی کمیٹی میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر کو شامل ہی نہیں کیا گیا کہ جس اس وقت صحت کے معاملات کو چلا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت محکمہ صحت کی موجودہ حالت پر پنجاب حکومت پر انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیوں کابہت زیادہ پریشر ہے کہ جس کے بعد اب محکمہ صحت کے نظام کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جب پنجاب حکومت د و وزیر صحت لانے کے حوالے سے پہلے سے عندیہ دے چکی ہے ۔(جاری ہے)
اب محکمہ صحت کے نظام کو دو حصوں سکینڈری ،پرائمری اورٹریشری یا جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنے کے حوالے بھی تجویز زیر غور ہیں تاہم اس حوالے سے قائم کردہ کمیٹی بھی حتمی سفارشات دیں گی ۔
محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم پی اے قاضی عدنان فرید ، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی جہانزیب خان ، سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، سیکرٹری خزانہ ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود،ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، ہیڈ سپیشل مینجمنٹ یونٹ چیف منسٹر آفس عزیز اختر، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عدنان ظفر، پراجیکٹ ڈائریکٹر پالیسی اینڈ سٹریجک یونٹ علی بہادر قاضی ، پبلک ہیلتھ سپشلسٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں اور ممبر روڈ میپ ٹیم فنٹن شامل ہیں۔کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ ری سڑیکچرنگ کے حوالے سے اور محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے اپنی سفارشات پیش کرئے گی ۔کمیٹی محکمہ صحت کے موجودہ نظام ، ڈی جی ہیلتھ کے آفس اور 18ترمیم کے بعد صوبوں کو صحت کے منتقل ہونے والے پروگرامز کا جائزہ لی گی ۔ کمیٹی تیس دن کے اندر اندر اپنی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرئے گی ۔مزید قومی خبریں
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.