انگلینڈ کی سنو بورڈر میائی بروکس 8 سال کی عمر میں سینئر نیشنل چیمپئن بن گئیں‘

منگل 30 جون 2015 15:07

انگلینڈ کی سنو بورڈر میائی بروکس 8 سال کی عمر میں سینئر نیشنل چیمپئن ..

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)انگلینڈ کی سنو بورڈر میائی بروکس نے 8 سال کی عمر میں سینئر نیشنل چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر میں ہونے والے سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں 8 سالہ میائی بروکس نے مہارت دکھا کر بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میزبان ملک کی میائی بروکس نے 34 اعشاریہ 5 پوانٹس کے ساتھ نیشنل چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کیا۔میائی بروکس نے 6 سال کی عمر میں سنوبورڈنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ وہ اس سے پہلے ،برٹش ان ڈور ، سلوپ سٹائل چیمپئن بھی جیت چکی ہیں۔