مائیکروسوفٹ کے 1200 ملازمین کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ‘

منگل 30 جون 2015 15:16

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مائیکرو سوفٹ نے اپنے ویب ڈسپلے ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کو بند کرکے 1200 ملازموں سے پیچھا چھڑانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مائیکروسوفٹ اپنے ویب ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کے امور اے او ایل انکارپوریٹڈ اور ایپ نیکسز انکارپوریٹڈ کے حوالے کردے گا جس سے اسے 1،200 ملازمین کا اضافی بوجھ نہیں برداشت کرنا پڑے گا۔مقامی کاروباری ذرائع کے مطابق کچھ متاثرہ افراد اے او ایل میں جب کہ کچھ افراد کو ایپ نیکسز میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ چند افراد کو مائیکروسوفٹ میں ہی نئی پوزیشن کی آفر دی جائے گی۔باقی ماندہ ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا تاکہ ادارے کہ خسارے پرقابو پایا جاسکے۔ ‘