‘خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ‘

منگل 30 جون 2015 15:20

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویس ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 4 سینٹ کمی کے ساتھ 58.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے جبکہ اس کے برعکس برینٹ نارتھ سی خام تیل کے مستقبل کے سودے 10 سینٹ اضافے کے ساتھ 62.11 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

ایک روز ویس ٹیکساس اور برینٹ کی قیمتوں میں بالترتیب 1.30 اور 1.25 ڈالر فی ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ یونان کے قرضہ بحران کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ‘