جوڈیشل کمیشن کا فیصلے آنے کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر ہو گی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن

منگل 30 جون 2015 15:20

جوڈیشل کمیشن کا فیصلے آنے کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر ہو گی ۔ ایڈیشنل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فیصل جاوید خان نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف دوبارہ سے پورے جوش و خروش کے ساتھ سڑکوں پر ہو گی ۔ منگل کے روز پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پوری امید ہے کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا اور اسی خوشی کا اظہار کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کارکنان سمیت ایک بار پھر سے سڑکوں پر ہو گی اور جشن منائے گی ۔

خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے ہم کنٹینر کو بھی دوبارہ سے یاد تازہ کرنے کے لئے نکالیں گے ۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے سوال پر کہا کہ انکوائری کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی ۔ تحریک انصاف اسے منظور کرے گی اور آگے کی طرف بڑھے گی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن نے عمران خان کے بیان میں پانچ دھڑوں کے حوالے سے کہا کہ ہر پارٹی میں گروپ بندیاں ہوئی ہیں لیکن عمران خان نے کارکنان کو یکجہتی کی تلقین کرتے ہوئے ایسا کہا تھا کہ ہمیں گروہوں میں نہیں پڑھنا چاہئے بلکہ منظم ہو کر صفحوں میں اتحاد رکھنا چاہئے

متعلقہ عنوان :