کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔
سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 15:41
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کی درخواست ناقص تفتیش کے باعث منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا.
(جاری ہے)
جبکہ عامر خان ضمانت کے با وجود بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے.
یاد رہے کہ عامر خان کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا. اور ان پر دہشت گردوں کے معاونت اور ان کی پشت پناہی کا الزام عائد تھا. دوسری جانب عامر خان کی رہائی کی خبر ملتے ہی کارکنان اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نائن زیرو پہنچنا شروع کر دیا ہے جبکہ عامر خان کے استقبال کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.