وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ‘ آپریشن ضرب عضب اور عارضی طورپر نقل مکانی کر نے والے افراد کی واپسی کے حوالے سے گفتگو

منگل 30 جون 2015 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران آپریشن ”ضرب عضب“ اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی، بحالی اور دوبارہ آبادکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں اس بات پر اتفاق کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گاذرائع کے مطابق ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال بھی زیر گفتگو آئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکومینٹری کے حوالے سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ ملاقات میں بی بی سی رپورٹ اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت سے متعلق انکشافات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :